(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک نے 18 سال بعد اپنے صارفین کی بڑی مشکل کا حل پیش کردیا۔
میٹا کی جانب سے فیس بک اور انسٹاگرام کے ایسے صارفین کے لیے سپورٹ فراہم کرنے کا عمل آسان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن کے اکاؤنٹس یا پوسٹس کو ڈیلیٹ کردیا جاتا ہے۔
میٹا کے نائب صدر برینٹ ہیرس کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے کسٹمر سروس سپورٹ پر کافی کام کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق فیس بک کے قیام کے 18 سال بعد میٹا نے کسٹمر سروس ڈویژن کو تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ابھی یہ واضح نہیں کہ کسٹمر سروس ڈویژن کیا کام کرے گا۔یہ پہلی بار ہے جب فیس بک میں لاک اکاؤنٹس پر صارفین کو رئیل ٹائم میں مدد فراہم کی جارہی ہے ۔