دو خاندانوں نے قرضے لے لیکر ملک کو کنگال کر دیا:عمران خان

دو خاندانوں نے قرضے لے لیکر ملک کو کنگال کر دیا:عمران خان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان میں سیلاب سے تباہی آئی ہوئی ہے اور  سازشی حکومت عوام کی مدد کے بجائے ملک کی سب سے بڑی پارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔

جہلم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سیلاب کی وارنگ بہت پہلے آچکی تھی لیکن حکومت پالسیاں بنانے کے بجائے سازشیں کر رہی تھی، پورے ملک میں سیلاب سے تباہی آئی ہے، صوبے کہاں سے سرپلس دیں گے؟ عمران خان نے مزید کہا کہ شہباز شریف اور مفتاح اسماعیل کہتے ہیں ہماری وجہ سے آئی ایم ایف پروگرام مؤخر ہو جائے گا، دو خاندانوں نے قرضے لے لیکر ملک کو کنگال کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج پیاز اور ٹماٹر کی قیمت 300 روپے تک پہنچ چکی ہیں، ہم 16 فیصد مہنگائی چھوڑ کر گئے، آج 45 فیصد مہنگائی ہے، ملک کی سب سے بڑی پارٹی کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔