ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ کا پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے کروڑوں روپے امداد کا اعلان

UK assisting Pakistan in flood relief efforts
کیپشن: UK assisting Pakistan in flood relief efforts
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے40 کروڑ  50 لاکھ روپے امداد  کرنے کا اعلان کر دیا۔

برطانیہ کے نمائندہ خصوصی برائے جنوبی ایشیا لارڈ طارق احمد نے کہا کہ  میری دعائیں تمام متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، میں امدادی سرگرمیوں میں شامل ہر فرد کو خراج تحسین پیش کرنا چاہوں گا، ہم پاکستانی حکام کے ساتھ بھی براہ راست کام کر رہے ہیں، ضرورت کی اس گھڑی میں برطانیہ پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 40 کروڑ 50 لاکھ روپے فراہم  کرے گا، ہم اس تباہی کا مشاہدہ کر رہے ہیں جو موسمیاتی تبدیلی کا سبب بن سکتی ہے، یہ کس طرح سب سے زیادہ کمزور لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے دنیا بھر سے اپیل کی تھی کہ وہ پاکستان میں بارشوں اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے امداد کریں۔