ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں چار سالہ بچے کو مصنوعی ہاتھ لگا کر عالمی ریکارڈ قائم

artificial hand
کیپشن: artificial hand
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی میں چار سالہ بچے کو دماغ کے کنٹرول سے چلنے والا مصنوعی ہاتھ لگا کر عالمی ریکارڈ قائم ، دائیں ہاتھ سے محروم بچہ اب نارمل بچوں کی طرح کام کر سکتا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق دماغ کی مدد چلنے والے مشینی ہاتھ بنانے والی کمپنی بائیونک نے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا،4 سالہ بچے محمد کو  دماغ کی مدد سے چلنے والا مصنوعی ہاتھ لگا دیا گیا۔  اس سے پہلے کم عمر بچوں کو مصنوعی ہاتھ لگانے کا ریکارڈ برطانیہ اور امریکہ کے پاس موجود تھا۔ واضح رہے کہ قبل ازیں  سب سے کم عمر بچے 8 سالہ کک کو مصنوعی ہاتھ لگایا گیا تھا۔