ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہزاد رائے نے انوپم کھیر کی تصحیح کر دی

شہزاد رائے نے انوپم کھیر کی تصحیح کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:    بالی وڈ کے سینیئر اداکار انوپم کھیر نے پاکستانی بچوں کو بھارتی بچے سمجھ کر ان کی ویڈیو شیئر کرنے کی اپنی غلطی کو تسلیم کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیئر  بالی ووڈ اداکار  انوپم کھیر نے 18 اگست کو ٹین ڈبوں کے ساتھ جنگل میں موسیقی بجاتے بچوں کی ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے ہندی میں لکھا  کہ مذکورہ بچوں کا تعلق بھارت سے ہے۔ اداکار کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد گلوکار شہزاد رائے نے 27 اگست کو ان کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے انوپم کھیر کو بتایا کہ ویڈیو میں پرفارم کرنےوالے بھارتی نہیں پاکستانی بچے ہیں۔

گلوکار شہزاد رائے نے انوپم کھیر کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ مذکورہ ویڈیو کو چند دن قبل انہوں نے ہی شیئر کیا تھا اور پرفارم کرنے والے بچوں کا تعلق پاکستان کے علاقے ہنزہ سے ہے۔ شہزاد رائے نے  انوپم کھیر سے  مخاطب ہوتے ہوئے انہیں بتایا  کہ وہ   بچوں کو موسیقی کے آلات بھجوا رہے ہیں۔ شہزاد رائے کی جانب سے نشاندہی کیےجانے کے بعد انوپم کھیر نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ انہوں نے تصحیح کرلی۔

انوپم کھیر نے شہزاد رائے کو مینشن کرتے ہوئے ان کی تعریف کی اور لکھا کہ انہیں مذکورہ ویڈیو بہت پسند آئی اور وہ بچوں کے لیے دعاگو ہیں۔انوپم کھیر کی جانب سے غلطی کا اعتراف کیے جانے کےبعد شہزاد رائے نے ایک اور ٹوئٹ میں بالی وڈ اداکار کی تعریف کی اور خود کو ان کا مداح قرار دیا۔شہزاد رائے نے بالی وڈ اداکار کو بتایا کہ وہ مذکورہ بچوں سے متعلق انہیں باخبر کرتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ مذکورہ ویڈیو کو ابتدائی طور پر رواں ماہ 11 اگست کو شہزاد رائے نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ پرفارم کرنے والے بچوں کی تلاش میں ان کا ساتھ دیا جائے۔شہزاد رائے نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مذکورہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ تمام بچوں کو موسیقی کے آلات بھجوائیں گے۔

گلوکار کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے ایک ہفتے بعد انوپم کھیر نے مذکورہ ویڈیو کو ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں بھارتی بچے قرار دیا تھا۔