ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر نے پٹرول پمپ مالکان کو اہم ہدایت کر دی

petrol pump
کیپشن: petrol pump
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کے زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کے افسران اور پٹرول پمپس مالکان کا اہم مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔شہر میں قائم منی پیٹرول پمپس کیخلاف کاروایئاں تیز کرنے اور 31 اگست کے بعد ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو پٹرول نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
ڈی سی آفس میں منعقدہ اہم اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر جویریہ مقبول، اسسٹنٹ کمشنرز ذیشان نصراللہ رانجھا،سیدہ تہنیت بخاری ،فیاض احمد، عدنان رشید ،ابراہیم ارباب اور پیٹرول پمپس مالکان شریک ہوئے۔ڈی او سول ڈیفنس عرفان علی،ڈی او انڈسٹریز اظہر گجر نے بھی  اجلاس میں شرکت کی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر جویریہ مقبول نے پٹرول پمپس کے لائسنس ہولڈرز سے متعلق بریفنگ دی. اجلاس میں غیر قانونی طور پر پٹرول بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا   جبکہ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے پٹرول پمپس مالکان کو کورونا سرٹیفکیٹ چیک کر کے پیٹرول مہیا کرنے کی ہدایت کی۔ڈی سی عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ 31 اگست کے بعد جن شہریوں کے پاس کورونا سرٹیفکیٹ نہ ہوں،انہیں پٹرول نہ دیا جائے۔