ویب ڈیسک: ڈنڈ (پش اپ) بیٹھکیں لگا کر صحت بنانا تو سب کا حق ہے اور اس کا نوجوان خیال بھی رکھتے ہیں کبھی جم جوائن کرکے تو کبھی۔۔ پارک میں واک کے ذریعے اپنے جسم کو بہتر سے بہترین بنایا جاتا ہے لیکن کبھی شادی کے روز بھی دلہا دلہن کو دیکھا ہے کہ وہ شادی کا جوڑا زیب تن کئے ہوئے ایکسرسائز نہیں باقاعدہ ڈنڈ بیٹھکیں لگا رہے ہوں۔
ایسا ہی ہوا بھارت میں جہاں اپنی شادی کو منفردبنانے کی چاہ میں ایک نئے شادی شدہ جوڑے نے اسٹیج پر ہی پش اپس لگانے کا مقابلہ شروع کردیا اور پھر اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کردیا۔ جہاں یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا صارفین ویڈیو دیکھ کر حیرت زدہ تو نظر آئے لیکن اس کے ساتھ ساتھ مزے کے کمنٹس بھی کرتے رہے۔
View this post on Instagram