نئے ڈی سی لاہور کا چارچ سنبھالنے کے بعد بڑا حکم

نئے ڈی سی لاہور کا چارچ سنبھالنے کے بعد بڑا حکم
کیپشن: DC Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی:  ڈی سی لاہور عمر شیر چھٹہ نے چارج سنبھالنے کے بعد پہلا حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی عمر چھٹہ نے سائلین کے مسائل کی جلد داد رسی کیلئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے اپنے دفاتر میں فرنٹ ڈیسک بنانے کا حکم دے دیا۔ ڈی سی لاہور نے شہر میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ڈویلپمنٹ فرحان رشید نے بریفنگ دی۔

انہوں نے تمام اسکیموں میں بہترین کوالٹی کا میٹریل استعمال کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام اسکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے۔ سی پی ڈی تھری اور ایس اے پی کی اسکیموں کے مزید فنڈز کے لئے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کو لیٹرز لکھنے کی بھی ہدایت کی۔

سابق ڈی سی مدثر ریاض ملک نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔ ڈی سی آفس میں سابق ڈی سی مدثر ریاض ملک کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا، سٹاف نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے مدثر ریاض ملک کو رخصت کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرزشاہد کاٹھیا ،انعم زید ،اسسٹنٹ کمشنر ذیشان نصراللہ رانجھا ،ابراہیم ارباب،سیدہ تہنیت بخاری، فیضان احمد، عدنان رشید اور دیگر افسران وسٹاف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی آفس کے عملے کا کہنا تھا کہ مدثر ریاض ملک کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔