ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرسٹیانو رونالڈو کی مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپسی

 کرسٹیانو رونالڈو کی مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مایہ ناز فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی پریمیئر لیگ کے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپسی ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے 36 سالہ رونالڈو کی کلب واپسی کی تصدیق کر دی گئی۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ دوسالہ معاہد  طے پایا ،رونالڈو کوساڑھےچار ارب روپےتنخواہ ملے گی۔ پرتگال میں موجودمایاناز فٹ بالر رونالڈو اپنےطبی معائنے کےبعد مانچسٹر یونائیٹڈ کےساتھ معاہدےپردستخط کریں گے۔ رونالڈو نے یووینٹس کی طرف سے کھیلنے سے انکار کیا تھا جس کے بعد مانچسٹریونائیٹڈ اور یووینٹس کے درمیان ٹرانسفر ڈیل پر اتفاق ہوگیا۔ رونالڈو اس سے قبل بھی مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ اطالوی کلب جوانٹس کے منیجر نے اعلان کیا تھا کہ اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو جوئنٹس کی طرف سے مزید نہیں کھیلیں گے۔

جووئنٹس کے منیجر ماسیمیلانو الیگری نے کہا تھا کہ رونالڈو کو کل کے میچ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ رونالڈو نے کلب کی ترقی کیلئے کردار اد ا کیا، اس کیلئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔