ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹوموبائل انڈسٹری کو ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سےمتعلق کیس،متعلقہ افسران طلب

آٹوموبائل انڈسٹری کو ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سےمتعلق کیس،متعلقہ افسران طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہورہائیکورٹ نے آٹوموبائل انڈسٹری کو ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت پر عبوری حکم  جاری کرتے ہوئےوفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس، متعلقہ افسران کو30 اگست کو پیش ہونے کا حکم  دے دیا

جسٹس جواد حسن نے سازگار انجینئرنگ کی درخواست پر عبوری تحریری حکم جاری کیا۔درخواست گزار نے وفاقی حکومت ، ایف نی آر سمیت دیگرز کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے ٹیکس اور ڈیوٹی میں چھوٹ کی پالیسی کی روشنی میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔حکومتی پالیسی میں آٹو موبائل انڈسٹری کی گرین فیلڈ سرمایہ کاری میں حوصلہ افزائی کرنے کا کہا گیا،حکومت نے آٹو موبائل انڈسٹری کو ڈیوٹی میں پچاس فیصد چھوٹ دی اور نوٹیفکیشن کے تحت ختم کر دی، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت آٹوموبائل انڈسٹری کو دی گئی چھوٹ ختم کرنے کا اقدام آئین کے آرٹیکل اٹھارہ سے متصادم قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔