ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین کے تحفظ کیلئے "وومن سیفٹی ایپ"متعارف

 خواتین کے تحفظ کیلئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : خواتین کو ہراساں کیےجانے کے واقعات میں روز افزوں اضافے کے پیش نظر پولیس نے خواتین کے لئے خصوصی ایپ لانچ کردی۔ خواتین  کسی بھی ایمرجنسی میں فوری مدد طلب کرسکیں گی۔
 تفصیلات کے مطا بق  وومن سیفٹی ایپ کے نام سے متعارف کرائی جانے والی ایپلی کیشن کے ذریعے ون فائیو سے فوری رابطہ ممکن ہوگا جبکہ بٹن دباتے ہی پولیس سمیت تمام متعلقہ حکام کو شکایت کنندہ کی لوکیشن بھی پتہ چل جائے گی  جبکہ خواتین ایمرجنسی لائیو چیٹ کی فیچر بھی استعمال کرسکیں گی۔ ایپ کا رابطہ پولیس کے علاوہ پنجاب ہائی وے پٹرول اور موٹروے پولیس سے بھی ہوگا جبکہ آئی جی پنجاب کے خصوصی شکایت سیل پر بھی خود کار طریقے سے اندراج ہوجائے گا۔ وومن سیفٹی ایپ پلے اسٹور اور ایپ اسٹور سے فری ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔

ایپ میں خواتین کی آگاہی کے لئے مختلف قوانین، سرکاری احکام اور آرڈیننس بھی درج کیے گئے ہیں جس میں چائلڈ میرج ایکٹ ، کام کی جگہوں جیسے دفاتر وغیرہ میں ضابطہ اخلاق ، ہراسمنٹ ایکٹ 2012 ، چائلڈ لیبر آرڈیننس اور وومن ورک پلیس ایکٹ 2010 شامل ہیں۔