ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل دھماکوں کا بدلہ،امریکہ کاداعش خراسان کےٹھکانےپرڈرون حملہ

کابل دھماکوں کا بدلہ،امریکہ کاداعش خراسان کےٹھکانےپرڈرون حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : کابل دھماکوں کا بدلہ,امریکا داعش خراسان کےٹھکانےپرڈرون حملہ ،امریکی وزارت دفاع کا کہناہے کابل دھماکوں کا منصوبہ ساز مارا گیا ۔

 تفصیلات کے مطابق  امریکا نے افغانستان میں داعش کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے صوبہ ننگرہار میں ڈرون حملہ کر کے کابل ایئرپورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ مار دیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کر دی جبکہ  ابتدائی معلومات کے مطابق حملے میں کوئی شہری ہلاک نہیں ہوا۔   امریکی سینٹرل کمانڈز نے کہا کہ ڈرون حملہ صوبہ ننگر ہار میں داعش کے ٹھکانوں پر کیا گیا، حملے میں داعش کے منصوبہ ساز کو ہلاک کر دیا گیا

 دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے طالبان حکومت کے فوری تسلیم کا امکان مسترد کر دیا۔ ترجمان جین ساکی کا کہنا تھا کہ امریکا اور اتحادیوں کو طالبان حکومت تسلیم کرنے کی کوئی جلدی نہیں، شہریوں کے انخلا کیلئے امریکا اپنےسابق دشمن سے قریبی رابطے میں ہے۔