سٹی 42: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں7روپےاضافہ،برائلرمرغی کاگوشت222روپےسےبڑھ کر 229 روپے فی کلو ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق برائلرمرغی کےگوشت کے ریٹ میں 7 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔برائلر مرغی کا گوشت 222 روپے سے بڑھا کر 229 روپے فی کلو کردیا گیا۔زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 150 روپے اور پرچون ریٹ 158 روپے فی کلو مقررکیا گیا ہے۔دوسری جانب فارمی انڈوں کا ریٹ 160 روپے فی درجن برقرار ہے جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 4 ہزار 680 روپے مقرر کیا گیاہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق 51 اشیاءمیں سے ایک ہفتے میں 22 کی قیمت میں اضافہ ہوا، 5 اشیاءکی قیمت میں کمی اور 24 اشیاءکی قیمتوں میں استحکام رہا۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں زندہ مرغی فی کلو 15 روپے 30 پیسے مہنگی ہوگئی، دال مسور کی قیمت میں 14 روپے 66 پیسے کا اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق پیاز کی فی کلو قیمت میں 3 رویے 36 پیسے کا اضافہ ہوا۔
لہسن کی فی کلو قیمت میں 12 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، دال ماش کی فی کلو قیمت 8 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، انڈے فی درجن 5 روپے تک مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق برانڈڈ ویجیٹبل گھی فی کلو 6 روپے تک مہنگا ہوا، آٹا کا 20 کلو تھیلا بھی 4 روپے تک مہنگا ہوا، چینی 14 پیسے، دال مونگ 62 پیسے اور دہی 76 پیسے مہنگا۔ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 24 روپے 13 پیسے کی کمی ہوئی، ایک پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 53 روپے 36 پیسے کی کمی ہوئی۔