ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی وکیل ترک اداکار دوان کیساتھ ہاتھ کرگیا

پاکستانی وکیل ترک اداکار دوان کیساتھ ہاتھ کرگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) ترکش ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے معروف کردار ترک اداکار کیویت اطین گونر (دوان) کا چونکا دینے والا انکشاف، ایک پاکستانی وکیل نے ان کو کس طرح زدوکوب کرنے کی کوشش کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی نے پاکستان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔ اس ڈرامے کی مقبولیت میں اضافہ اس وقت ہوا جب یہ پی ٹی وی پر اردو زبان میں نشر کیا گیا۔ پاکستانی مداح اس ڈرامے کے تمام اداکاروں کو خاصی پسند کرنے لگے ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان اداکاروں کی فین فاؤلنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ 

اس ڈرامے میں ترک اداکار کیویت اطین گونر نے ارطغرل غازی کا ایک اچھا دوست ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین سپاہی کا کردار ادا کیا جسے مداحوں نے خوب سراہا اور پسند کیا۔ ترک اداکار نے ایک اہم انکشاف کیا ہے کہ کس طرح ایک پاکستانی وکیل نے کاروباری منصوبے کیلئے انہیں دھوکہ دہی کے ساتھ منسلک کیا اور وہ دورہ پاکستان کیلئے راضی ہوگئے۔ 

ترک اداکار نے پاکستانی شائقین سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام سے اردو میں پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا میں پاکستانی عوام سے معافی مانگنا چاہتا ہوں، میں نے ایک دوست کے ذریعے ترکی میں مصور عباس نامی وکیل سے ملاقات کی۔ ہم نے کاروباری منصوبے پر بات کی اور اتفاق کیا۔ تاہم بعد میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ کاروباری منصوبہ حقیقی نہیں تھا اور مصور عباس نے ہم سے جھوٹ بولا تھا۔

ترک اداکار نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاکستانی عوام کے ساتھ ہماری محبت باہمی ہے، لیکن بیان کردہ حالات کے پیش نظر میں اپنا دورہ پاکستان نہیں کرسکوں گا۔ مجھے امید ہے کہ میں جلد ہی کسی قابل اور قابل اعتماد شخص سے ملاقات کروں گا اور آئندہ بھی پاکستانی عوام سے ملوں گا۔