سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 9 اور 10 محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات مکمل، تمام افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔

ایل ڈبلیو ایم سی نے یوم عاشور کے دوران بہترین صفائی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے اضافی عملہ اور مشینری تعینات کردی ہے۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق شہر کی 5 مرکزی مجالس جبکہ 5 ہزار دیگر مجالس کے روٹس پر صفائی کے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے، شہر کی 110 امام بارگاہوں کے گرد صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ شہر کی تمام امام بارگاہوں اور مجالس کے روٹس کے گرد چونا لگایا جائے گا، یوم عاشور سے قبل تمام امام بارگاہوں اور مجالس کے روٹس کی خصوصی دھلائی کی جائے گی۔ امام بارگاہوں اور مجالس کی روٹس پر رکھے گئے تمام کنٹینرز کو بروقت خالی کروایا جائے گا، 600 سے زائد ورکرز محرم الحرام پلان کے مطابق ڈیوٹی پر مامور رہیں گے۔

دوسری جانب ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا 9 اور 10 محرم الحرام کے حوالے سے شہر کی مرکزی امام بارگاہوں اور مجالس کےروٹس کا دورہ کیا۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق ایم ڈی شاہ زیب حسنین نے یوم عاشورہ کے حوالے سے جاری صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا، تمام ورکرز کو فیلڈ میں رہنے اور محرم الحرام پلان پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی تاکید کی۔

ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ شہر کی تمام امام بارگاہوں اور مجالس کے روٹس پر صفائی کے اعلیٰ انتظامات کئے جائیں گے، مجھ سمیت ادارے کے سینئر افسران صفائی آپریشن کی نگرانی کریں گے۔