ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نےنجی تعلیمی اداروں کو خوش کردیا

حکومت نےنجی تعلیمی اداروں کو خوش کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جیند ریاض)سرونگ سکولزایسوسی ایشن پاکستان کا وفاق اورپنجاب سے اظہارتشکر کیا، صدر میاں رضاء الرحمن کا کہنا ہے کہ نجی تعلیم اداروں کیلئے آسان قرضہ سکیم خوش آئند ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے نجی تعلیمی اداروں کی مالی معاونت کے لئے  آسان قرضے دینے کا اعلان کردیا،سرونگ سکولزایسوسی ایشن پاکستان کا وفاق اورپنجاب سے اظہارتشکر کیا، صدر میاں رضاء الرحمن کا کہنا ہے کہ نجی تعلیم اداروں کیلئے آسان قرضہ سکیم خوش آئند ہے۔ایوان میں معاملہ اٹھانے پر وزیر تعلیم شفقت محمود کے مشکور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آسان قرضے ملنے پر نجی سکولوں کو درپیش معاشی مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔اساتذہ پرکورونا ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے پر پنجاب حکومت کاشکریہ ادا کرتے ہیں۔ میاں رضاء الرحمن نے مزید کہا کہ نویں جماعت کے لئے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کےفیصلہ سے لاکھوں بچے مستفید ہونگے۔

ان کا کہنا تھا کہ پلےگروپ سے 4th کلاس کو بھی 15ستمبرسے شروع کیاجائے، وفاق اور پنجاب نے ہمارے دیرینہ مطالبات پورے کردیئے۔15 ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے پر کورونا ایس او پیزپرعملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بند تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں، حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیساں تبدیل کی گئیں جس کے تحت تمام سرکاری وپرائیویٹ سکول15 ستمبر کو کھلیں جائیں گے مگر نجی اداروں نے 15 اگست کو کھولنے کا عندیہ دیا تھا جس پر ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ سکولز کا موقف سامنے آیاتھا۔

ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ سکولز منصوب صدیقی کا بیان بھی سامنے آیا جس میں انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ   15 اگست سے نجی تعلیمی ادارے نہیں کھولنے دیے جائیں گے۔ان کا کہناتھا کہ حکومتی احکامات کے بعد تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔

 ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ سکولز منصوب صدیقی نے والدین سے گزارش کی تھی کہ وہ بچوں کو15 اگست سے سکول نہ بھیجیں، بصورت دیگرقانونی کارروائی کی جائے گی اور ان سکولوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer