ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت کیجانب سے ججز کی خدمات واپس کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت کیجانب سے ججز کی خدمات واپس کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: وفاقی حکومت نے شہبازشریف، حمزہ شہباز، مریم نواز اور رانا ثناءاللہ  کے کیسز کی سماعت کرنے والے ججز کی خدمات ہائیکورٹ کو واپس کرنے کا  نوٹفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ نے ججزکوکام سے روک دیا، وفاقی حکومت کا جاری کردہ نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ کو موصول ہوگیا ہے، وفاقی حکومت نے جج احتساب عدالت کے جج نعیم ارشد، جج مشتاق الٰہی اورجج انسداد منشیات کورٹ مسعود ارشد پگڑی کی خدمات ہائیکورٹ کو واپس کیں۔ نوٹیفکیشن موصول ہوتے ہی ہائیکورٹ نے تینوں ججز کو کام سے روک دیا، دوسری جانب وفاقی حکومت نے ان تینوں خصوصی عدالتوں میں تعیناتی کے لیے ہائیکورٹ سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزکے ناموں کا پینل مانگ لیا ہے۔

وفاقی حکومت ہائیکورٹ کی جانب سے بھجوائے گئے ناموں میں سےلاہور کی دواحتساب عدالتوں اور ایک انسداد منشیات کورٹ میں جج تعینات کرنےکی منظوری دے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer