(شاہد ندیم سپرا) لیسکو نے محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے مقامات پر بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کا پلان جاری کردیا، سٹاف کو ہائی الرٹ جاری، ایکسیئن داتا دربار کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا۔
لیسکو کے مطابق یکم سے دس محرم الحرام تک جلوس اور مجالس کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، ایکسیئن داتا دربار ڈویژن فیصل اشرف کو یوم عاشور کے لیے فوکل پرسن مقرر کردیا گیا جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل رشید احمد خان کو بھی افسران کی ڈیوٹیاں لگانے کی ہدایت کی گئی۔
ڈائریکٹر آپریشنز لطیف مغل نے محرم الحرام کی مناسبت سے مراسلہ جاری کردیا، جس میں جلوس اور مجالس کے روٹس پر ٹرانسفارمرز کی ویلڈنگ کو یقینی بنانےکاحکم دیا گیا ہے، جبکہ کمپنی دفاتر کےشکایات سیل میں بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔
مراسلے کے مطابق مجالس اور جلوسوں پرمامور گاڑیوں پرمحرم ڈیوٹی کے بینر آویزاں کیےجائیں گے، سب ڈویژنل دفاتر میں اضافی ٹرالی ٹرانسفارمر کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔