(سعود بٹ) سپورٹس فیسٹیول کیس میں بڑی پیشرفت، پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن کیس میں گرفتار ملزم وسیم احمد سابق صوبائی وزیر کھیل اور سابق ڈی جی سپورٹس کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گیا۔
نیب نے وسیم احمد کا احتساب عدالت سے راہداری ریمانڈ حاصل کر کے ملزم کو چئیرمین نیب کے سامنے پیش کر دیا، ذرائع کے مطابق ملزم وسیم احمد نے چئیرمین نیب کو وعدہ معاف گواہ بننے کا بیان ریکارڈ کرادیا۔
ملزم وسیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوتھ فیسٹیول میں سابق صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود نے غیر قانونی ٹھیکے دیئے، رانا مشہود اور عثمان انور نے کروڑوں روپے کا قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا، سابق ڈی جی سپورٹس عثمان احمد بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم وسیم احمد کا آج مقامی عدالت میں 164کا بیان ریکارڈ کرایا جائے گا۔