ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشا بم فیملی کا ایل ڈی اے دفاتر میں داخلہ بند کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

منشا بم فیملی کا ایل ڈی اے دفاتر میں داخلہ بند کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) منشا بم اور اس کے بیٹوں کا ایل ڈی اے دفاتر میں داخلہ بند کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، عدالت نے داخلے کیلئے اجازت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ترمیمی درخواست دائر کرنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد وحید نے طارق منشا کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے بریسٹر امر سعید نے ڈی جی ایل ڈی اے کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف پلاٹوں پر قبضوں کے بے بنیاد مقدمات درج کرائے گئے، جوہر ٹاؤن اور ٹاؤن شپ پولیس نے مقدمات میں دہشتگردی کی دفعات شامل کر کے مقدمات کا چالان پیش کردیا۔

انسداد دہشتگردی کورٹ نے دہشتگردی دفعات ختم کر کے مقدمات ضلعی عدالت کو بھجوادیئے، بےگناہی ثابت ہونے پر ضلعی عدالتوں سے ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں، ایل ڈی اے میں اراضی پلاٹوں کی نشاندہی کرانے کے لیے درخواست دی، ایل ڈی اے نے انکی اراضی کا کمپیوٹر ریکارڈ بلاک کر رکھا ہے، ایل ڈی اے نے پلاٹوں کی نشاندہی کرنے کی بجائے دفتر میں داخلہ بند کردیا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ایل ڈی اے کے دفاتر میں داخلہ بند کرنے کے اقدام کو کالعدم اور فوری حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو دفاترمیں داخلے کی اجازت دے۔

جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیئے کہ پہلے ترمیمی درخواست دیں پھر معاملہ دیکھیں گے، عدالت نے درخواست گزار کو ترمیمی درخواست میں متعلقہ افسران کو فریق بنانے کی اجازت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Sughra Afzal

Content Writer