پی سی بی کے زیر اہتمام انڈر 16 ٹرائلز کا مرحلہ مکمل

پی سی بی کے زیر اہتمام انڈر 16 ٹرائلز کا مرحلہ مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیوچر پروگرام کے تحت لاہور ریجن انڈر 16 ٹرائلز کا مرحلہ مکمل ہوگیا، نوجوان کھلاڑیوں نے انڈر 16 کرکٹ کو اپنے مستقبل کے لئے بہترین قرار دیا ،چیف سلیکٹر کو بھی کھلاڑیوں سے عمدہ کارکردگی کی توقع ہے۔
ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ہونے والے ٹرائلز میں ہونے والے ٹرائلز میں 125 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ،لاہور ریجن کے چیف سلیکٹر حفیظ الرحمن اور ریجنل کوچ سعود خان نے ٹرائلز کی نگرانی کی، ٹرائلز میں حصہ لینے والے نوجوان کھلاڑیوں نے جہاں انڈر 16 کرکٹ کو اپنے مستقبل کے لئے بہترین قرار دیا وہیں اپنے فیورٹ کرکٹرز کا بھی بتایا ۔سابق آئی سی سی ائمپائر اور کرکٹر اسد روف بھی ٹرائلز کے موقع پر موجود تھے انہوں نے نوجوان کرکٹرز میں صلاحیتوں کے فقدان کا گلہ کیا۔
لاہور ریجن کے چیف سلیکٹر حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ چند ایک اچھے کھلاڑی دکھائی دئیے ہیں اور امید ہے کہ ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوجائے گی، ٹرائلز کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد لاہور ریجن کے تینوں زونز کی دودو ٹیمیں بناکر ان کے میچز کروائے جائیں گے جن میں کارکردگی کی بنیاد پرلاہور ریجن کی انڈر 16 ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer