جنید ریاض:محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے دی ایجوکیٹرز سکولز میں پڑھائی جانے والی مطا لعہ پاکستان سوشل سٹڈیز کی کتاب پر پابندی عائد، کتاب میں مشکل نصاب مرتب ہونے کی وجہ سے پابندی لگائی گئی۔
مطا لعہ پاکستان کی کتاب دوسری ،چوتھی ،پانچویں ،ساتویں اور آٹھویں جماعت کے بچوں کو پڑھائی جارہی تھی۔ ڈائریکٹر پبلک ا نسٹرکشن نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ اور پنجاب کریکولم اتھارٹی کو مطا لعہ پاکستان کی کتاب پر پابندی کے حوالے سے جاری احکامات پر فوری عملدآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پابندی کے حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکشن اتھارٹیز کو ڈی پی آئی پنجاب نے خصوصی طور پر مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔