پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کے ملازمین کیلئے عدالت سے بڑی خوشخبری آگئی

پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کے ملازمین کیلئے عدالت سے بڑی خوشخبری آگئی
کیپشن: City42 - PVTI
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کے ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفی تاحکم ثانی روکتے ہوئے پنجاب حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس علی اکبر قریشی نے وسیم غلام رسول اور دیگر کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ چودھری فرمان مہنیس پیش ہوئے، درخواست گزاروں کے وکیل نے پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میرے موکل عرصہ دراز سے پنجاب ووکیشنل میں ڈیلی ویجز ملازمین کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ سابقہ حکومت کے مستقل کرنے پر انہوں نے مستقلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے، عدالت میں کیس زیر سماعت ہے لیکن اس دوران نگران حکومت نے بغیر نوٹس برطرف کر دیا۔

درخواست گزاروں کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کے ڈیلی ویجز ملازمین کو بحال کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد  پنجاب حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کرتےہوئے23 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا۔

Sughra Afzal

Content Writer