ویب ڈیسک: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات پر سوال کا دلچسپ جواب دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی وفد میں شامل خواجہ سعد رفیق کاکہناتھا کہ ہم اپنی اپنی پارٹیوں کے مینڈیٹ کے ساتھ آئے ہیں کوئی دباؤ نہیں ہے ،صحافی کے سوال ” کیا کوئی مذاکرات میں ڈیڈ لاک تو نہیں“ کے جواب میں سعد رفیق نے کہاکہ نہ ڈیڈ ہے نہ لاک ہے صرف ٹاک ہے۔