کوڑا پھینکنے والے خبردار! خطرے کی گھنٹی بج گئی

کوڑا پھینکنے والے خبردار! خطرے کی گھنٹی بج گئی
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: راولپنڈی کے تمام نالوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے پر پابندی عائد کر دی گئی، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق واسا حکام کا کہنا ہے کہ  راولپنڈی میں ایک مہینے کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی اور ملوث افراد کی گرفتاری کو بھی لازم بنایا جائے گا۔   نالہ لئی سمیت راولپنڈی کے تمام نالوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے پر پابندی کے ساتھ ساتھ نالوں کے اطراف میں ہر طرح کی تعمیرات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ شدید بارشوں کے باعث نالہ لئی میں پانی کا لیول زیادہ ہونے کے باعث قریبی آبادیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer