قدرت کا کرشمہ، خاتون 2 سال بعد بغیر دوائی کے کوما سے باہر آگئی، ڈاکٹرز حیران

قدرت کا کرشمہ، خاتون 2 سال بعد بغیر دوائی کے کوما سے باہر آگئی، ڈاکٹرز حیران
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قدر ت کا معجزہ ،  دو سال سے کوما میں پڑی خاتون نے کسی دوا کےاستعمال کے بغیر اچانک ہوش میں آ کر ڈاکٹروں کو حیران کر دیا۔

برازیل میں نومبر 2021 میں ایل ۴۵ سالہ مریضہ ازابیل کارڈوسو   کی   چھاتی سے ٹیومر نکالنے کے لئے ان کی سرجری کی گئی،لیکن اس آپریشن کے بعد ازابیل کو آکسیجن کی کمی کے سبب دماغ کے خلیوں کو نقصان پہنچا اور ان کو شدید جھٹکے لگنے لگے، ڈاکٹر  اس صورتحال سے اس قدر پریشان ہوئے کہ ازابیل کی زندگی بچانے کے لئے دوا دے کر انہیں کوما میں لے گئے، ان کے شوہر لوسیانو کہتے ہیں کہ ’جب ازابیل کی حالت کا جائزہ لینے کے لئے  ادویات روکی گئیں تو اس کا  جسم ساکت رہا، کبھی کبھار وہ آنکھیں کھولتی تھی لیکن ڈاکٹر نہیں جانتے تھے کہ وہ ہمیں دیکھ بھی پاتی تھی یا نہیں۔کچھ دن اسی حالت میں گرنے کے بعد ڈاکٹروں نے کہنا شروع کر دیا کہ ازابیل کے کوما سے نکلنے کے امکانات کم ہو رہے ہیں۔ ایک سال تک کوما میں رہنے کے بعد  بحالی کے امکانات بہت کم ہو جاتے ہیں۔

ایک روز ڈاکٹروں نے ازابیل کے شوہر  لوسیانو کو بتایا  کہ ان کو اپنی بیوی کو اسی حالت میں گھر لے جانا ہو گا، گھر پر کوما میں پڑی ازابیل کی دیکھ بھال لوسیانو کو ابتدا میں بہت مشکل لگی پھر آہستہ آہستہ انہوں نے سب کچھ سیکھ لیا۔ ان کی اہلیہ کو چھوٹی سے چھوٹی بیماری کے لیے بھی ہسپتال لےجانا پڑتا تھا۔ ہر مسئلے کو حل کرنے میں 15 سے 20 دن لگتے تھے۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ اب ازابیل ٹھیک نہیں ہو سکتی اور اس کے جاگنے کا امکان صرف دو فیصد ہے۔لوسیانو نے مایوس ہونے کی بجائےدو فیصد  امکان سے ہی امید جوڑ لی۔ مارچ میں ازابیل کو ٹریکیا برونکائٹس کے علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا لیکن علاج کے دوران ہی ان کو تشنج کےجھٹکے لگنے لگے۔ ان کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کر دیا گیا۔
ایک نرس نے، جو ازابیل سے واقف تھیں، ان کو ہر بار کی طرح صبح بخیر کہا تو ازابیل نے نرس کو  منہ ہلا کر جواب دے کر سب کو حیران کر دیا۔اس وقت ازابیل کے گلے میں خوراک دینے کے لئے ایک ٹیوب لگی ہوئی تھی۔ اسے ہٹاہا گیاتھی تو  اس نے اپنے شوہر کا نام لے کر سر ہلایا کہ وہ جانتی ہیں کہ وہ ہسپتال میں ہیں۔ ڈیڑھ سال سے ازابیل کے علاج میں شامل ڈاکٹر اور نرسیں بھی وہاں پہنچ گئے۔

ہسپتال کے آئی سی یو کے کوآرڈینیٹر گسٹاوو ٹارے کا کہنا ہے کہ ازابیل کا جاگ جانا سب کے لیے حیران کن تھا۔وہ کہتے ہیں ’میں نے ایسا کیس پہلے نہیں دیکھا کیوں کہ ایک دن ان کی حالت بلکل مختلف تھی اور اگلے ہی دن وہ ایک مختلف حالت میں جاگ اٹھیں۔‘ڈاکٹروں کے لیے یہ اب تک ایک معمہ ہے۔گسٹاوو کا کہنا ہے کہ ’ازابیل کو کوئی نئی دوائی نہیں دی گئی۔‘ ہسپتال کے عملہ نےاس کیس کو ’آئی سی یو فور کا معجزہ‘ قرار دیا۔

اس معجزے نے لوسیانو کی امید کو جگا دیا۔ انھوں نے ازابیل کی گھر منتقلی کے بعد ان کی مکمل بحالی کے لئے ایک ماہر نفسیات کی بھی مدد حاصل کی۔ اب وہ رفتہ رفتہ  بحال ہو  رہی ہیں اور ان کے شوہر کا کہنا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ وہ مجھے سُن سکتی ہے اور تمام مسائل کے باوجود وہ کسی طریقے سے بات کرتی ہے، وہ یہی وہ چیز ہے جو مجھے پر امید رکھے ہوئے ہے۔