(شاہد ندیم سپرا)رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بارہ گھنٹے تک جا پہنچا، شارٹ فال ایک ہزار پانچ سو میگاواٹ تک پہنچ گیا، جبری لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہونے لگا۔
شہر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے، شدید گرمی میں روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا ہے، شارٹ فال ایک ہزار پانچ سو میگاواٹ تک پہنچنے کے باعث گرڈ سٹیشنز کو بار بار بند کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ لیسکو کی ڈیمانڈ چار ہزار آٹھ سو میگاواٹ ہے، جبکہ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کی جانب سے فراہمی تین ہزار تین سو میگاواٹ تک رکھی گئی ہے،ایک ہزار پانچ سو میگاواٹ کا شارٹ فال ہونے کی وجہ سے سسٹم پر بار بار ٹرپنگ آ رہی ہے، صارفین کی قیمتی اشیاء جلنے کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں۔