ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کو بڑادھچکا،گھی ،کوکنگ  آئل کی قیمتوں میں اضافہ

Ghee,cooking oil price,increased
کیپشن: Ghee cooking oil price increased
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)رمضان المبارک کے آخری عشرے میں شہریوں کو بڑادھچکا،عید سے قبل عید کی خوشیاں ماند پڑگئیں ، درجہ دوم کے گھی اورکوکنگ آئل کے دام بڑھادیئے گئے۔
نئی حکومت بھی مہنگائی کے سونامی کے سامنے بند باندھنے میں ناکام ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے ، بنیادی اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، درجہ دوم کوکنگ آئل 20 روپے لٹر تک مہنگا کردیا گیا ،قیمت440 روپے لٹر سے بڑھا کر 460 روپے لٹر کردی گئی۔
اسی طرح درجہ دوم کاگھی 8 روپے کلو مہنگا کردیا گیا۔درجہ دوم کے گھی کی نئی قیمت 440 روپے کلو سے بڑھا کر 448 روپے کلو کردی گئی ،12 کلو پیٹی کے دام 5280 روپے سے بڑھا کر 5376 روپے، خوردنی تیل کی12 لٹر پیٹی کی قیمت 5280 روپے سے بڑھا کر 5520 روپے کردی گئی۔
کمپنی کی جانب سے پرچون دکانداروں کو نئی قیمتوں سے آگاہ کردیا گیا ہے،درجہ دوم گھی و کوکنگ آئل کے نئے آرڈرز کمپنی کی جانب سے نئی قیمتوں کے مطابق لئے جارہے ہیں ۔