عثمان خادم کمبوہ: پنجاب یو نیورسٹی میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب یونیورسٹی 2 مئی سے 6 مئی تک بند رہے گی۔29 اپریل کو دوسرے شہروں سے آنے والے طلباء کی سہولت کیلئے کلاسز نہیں ہوں گی۔طلباء 29 اپریل کو واپس اپنے علاقوں کو سفر کرسکیں گے۔
29 اپریل کو اساتذہ اور سٹاف یونیورسٹی آئیں گے۔6مئی کی اضافی چھٹی کے باعث 14مئی بروز ہفتہ یونیورسٹی کھلی رہے گی۔ڈپٹی رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔