ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  صدر مملکت نے (ن) لیگ کی اہم شخصیت سے حلف لے لیا

  صدر مملکت نے (ن) لیگ کی اہم شخصیت سے حلف لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  شہبازشریف کی کابینہ میں مزید توسیع،  صدر مملکت نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مصدق ملک سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لے لیا۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مصدق ملک کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر عارف علوی  نے ان سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف  لیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ سینیٹر مصدق ملک کو توانائی کا قلمدان دیا جائے گا۔

واضح رہےکہ سینیٹر مصدق ملک اس سے قبل بھی (ن) لیگ کے سابق دور میں وزیراعظم کے معاون خصوصی رہ چکے ہیں، دو روز قبل بلاول بھٹوزرداری نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، صدر مملکت عارف علوی نے بلاول بھٹو سے حلف لیا تھا، اسی کے ساتھ ہی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ملکی تاریخ کا کم عمر ترین وزیر خارجہ بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔