ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آصف زرداری کو بڑا ریلیف مل گیا

آصف علی زرداری
کیپشن: Asif Ali Zardari
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک  چئیرمین آصف علی زرداری کا نام ای سی ایل سے خارج کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کردیا گیا ہے۔سابق صدر آصف زرداری ای سی ایل سے نام خارج ہونے کے بعد دبئی پہنچ گئے۔آصف زرداری گزشتہ رات نجی طیارے میں اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوئے تھے۔ ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث آصف زرداری پربیرون ملک سفرکرنے پرپابندی عائد تھی۔

اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف اور(ن) لیگ کے رہنما نوازشریف سمیت دیگررہنماؤں کے نام بھی ای سی ایل سے نکال لئے گئے تھے۔
 

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor