ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ شہباز کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی، پی ٹی آئی نے بڑا قدم اُٹھا لیا

حمزہ شہباز کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی، پی ٹی آئی نے بڑا قدم اُٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) تحریک انصاف اور (ق) لیگ کے ممبران اسمبلی نے حمزہ شہباز کے حلف سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

 تحریک انصاف اور (ق) لیگ کے ممبران اسمبلی نےحمزہ شہباز کی حلف برداری کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی، انٹرا کورٹ اپیل میں حمزہ شہباز، وزیراعظم اور صدر کو بذریعہ سیکرٹری اور گورنر کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے ۔

انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا  کہ لاہور ہائیکورٹ کا حمزہ شہباز کی حلف برداری سے متعلق فیصلہ آئین اور قانون کیخلاف ہے، ہائیکورٹ کی جانب سے حلف کی مدت اور وقت مقرر کرنا صدر اور گورنر کے عہدے کی توہین ہے، لاہور ہائیکورٹ کے پاس گورنر اور صدر کیخلاف کوئی بھی کارروائی کرنے کا اختیار نہیں ہے، آئین کا آرٹیکل 248 صدر اور گورنر کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔

 انٹرا کورٹ اپیل میں سنگل بنچ کے فیصلہ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔