ویب ڈیسک:ٹویٹر کے بعد ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کوکا کولا کمپنی خریدنے کے لیے بھی تیار ہو گئے۔
ایلون مسک نے طنزیہ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کمپنی خرید کر مشروب میں کوکین کا استعمال دوبارہ شروع کروں گا، لیکن کوکا کولا کمپنی کی مالیت ایلون مسک کی پوری دولت سے زیادہ ہے۔
Next I’m buying Coca-Cola to put the cocaine back in
— Elon Musk (@elonmusk) April 28, 2022
ایلون مسک کی ٹوئٹ نے دیکھتے ہی دیکھتے ٹرینڈ کرنا شروع کردیا، تین گھنٹوں کے دوارن ٹوئٹ پر کئی ملین لائکس آگئے، دنیا کے امیر ترین شخص کا ٹوئٹ ایک ایسے وقت میں آیا جب انہوں نے 44 بلین ڈالر میں ٹویٹر کے سو فیصد حصص خریدے ہیں۔
Twitter DMs should have end to end encryption like Signal, so no one can spy on or hack your messages
— Elon Musk (@elonmusk) April 28, 2022
دوسری جانب صارفین ایلون مسک کے حوالے سے بڑے بڑے دعوے کرنے لگے ہیں، جس پر ایلون مسک نے لکھا کہ وہ کوئی جادو نہیں کر سکتے ہیں جو سب کچھ خرید لیں۔
ٹوئٹر خریدنے کے بعد ایلون مسک نے اس میں کئی تبدیلیوں کی خواہش ظاہر کی ہے، ایک خواہش میں تو وہ اس پلیٹ فارم کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں، جس کے لیے ان کا کہنا ہے کہ ہر کسی کو اپنی سوچ رکھنے کی آزادی ہونی چاہیے اور کسی کو نیٹ ورک سے بین نہیں کرنا چاہیے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ قانون کے خلاف ہیں، ہر اس بات کی آزادی ہونی چاہیے جو قانون کے مخالف نہ ہوا۔
دوسری خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ایلون مسک نے لکھا کہ ٹوئٹر ڈی ایم میں سگنل کی طرح اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن بھی ہونا چاہیے، تاکہ کوئی بھی آپ کے پیغامات کی جاسوسی یا ہیک نہ کر سکے۔