ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسپیکر پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلا س ملتوی کردیا

اسپیکر پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلا س ملتوی کردیا
کیپشن: Punjab Assembly
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 مئی تک ملتوی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا اور اسپیکر آفس کی جانب سے اجلاس 16 مئی تک ملتوی  کیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ 

ذرائع کاکہنا ہےکہ آج پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس متوقع تھا جس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ  اور پولیس نے بھی اپنی تیاری پوری کر رکھی تھی۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر نے فوری  طور پر اجلاس   ملتوی کیے جانے کی وجہ نہیں بتائی ہے تاہم کہا جارہا ہےکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی یہ اجلاس امن و امان کی صورتحال  کے پیش نظر ملتوی کیا ہے۔

واضح  رہےکہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد آج پیش کی جانی تھی۔