علی ساہی:انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے09 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں.
آئی جی پنجاب نےنوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تقرری کے منتظر، ڈی ایس پی حسن رضا کو اے ڈی آئی جی ملتان ریجن،اے ڈی آئی جی ملتان ریجن مِس سعدیہ سعید کو ڈی ایس پی سیکیورٹی ملتان ریجن کی خالی آسامی پر، تقرری کے منتظر،ڈی ایس پی عالم شیر جاوید کو ایس پی یو پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر، ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ راولپنڈی مجید اختر کو ڈی ایس ٹریفک پنجاب لاہور،ڈی ایس پی اسٹیبلشمنٹ سپیشل برانچ عمران نواز کو ڈی ایس پی2اینٹی رائٹ یونٹ لاہور کی خالی آسامی پر، تقرری کے منتظر، ڈی ایس پی اعجاز احمد کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم لیہ کی خالی آسامی پر، ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ گجرات عتیق الرحمان کو ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول، پنجاب لاہور، ڈی ایس پی I- اینٹی رائٹ یونٹ لاہور محمد ریاض کو ڈی ایس پی سپیشل برانچ پنجاب لاہوراور ایس ڈی پی او دہلی گیٹ ملتان ریاض حسین بخاری کو ڈی ایس ٹریفک پنجاب لاہورتعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔