ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کے باعث سیل کئے گئے گھروں کی تعداد 1 ہزار 222 ہوگئی

کورونا کے باعث سیل کئے گئے گھروں کی تعداد 1 ہزار 222 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد حسین ) لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا وائرس کے وار جاری، شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کے تحت سیل کیے گئے گھروں کی تعداد ایک ہزار دو سو بائیس ہوگئی، گھروں میں قرنطینہ کیے گئے شہریوں کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ایک ہزار دو سو بائیس گھروں کو سیل کرکے قرنطینہ میں تبدیل کردیا گیا، شہر کے سیل کیے گئے گھروں میں پانچ ہزارساٹھ افراد کو مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا۔ پی ڈی ایم اے کی دستاویزات کے مطابق پانچ ہزار ساٹھ شہریوں کے ٹیسٹ کا عمل جاری ہے۔

پنجاب سمال انڈسٹری ہاؤسنگ سوسائٹی میں پینتالیس گھروں کو سیل کیا گیا جبکہ دو سو بیس افراد مکمل محصور ہیں۔ سکندریہ کالونی کے اسی گھروں میں تین سو اکہتر افراد، چاہ میراں کے پینتیس گھروں میں ایک سو پچہتر افراد کو لاک ڈاؤن کیا گیا بیگم کوٹ میں انتیس گھروں کے ننانوے افراد جبکہ شاہدرہ کے چھتیس گھروں میں ایک سو بیاسی افراد کو لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

ہوپ روڈ پر اکیس گھروں میں 113 افراد کو لاک ڈاؤن کیا گیا، انجن شیڈ ریلوے میں ساٹھ گھروں میں 241 افراد، گڑھی شاہو میں 171 گھروں میں 419 افراد، ایم ای ٹی کالونی ٹو میں 178 گھروں میں 381 افراد کو قرنطینہ کیا گیا۔ رحمانپورہ کے بیس گھروں میں ایک سو افراد، بھٹہ چوک کے پینتیس گھروں میں دو سو دس افراد کو اور رستم پارک کے پچیس گھروں میں 140 افراد کولاک ڈاؤن کیا گیا۔

شاہدرہ کے بیس گھروں میں ایک سوبیس افراد، چائینہ اسکیم کے پچپن گھروں میں دو سو سترافراد، گلشن راوی کے اکیاسی گھروں میں چار سو اکہتر افراد جبکہ ٹاؤن شپ کے اکسٹھ گھروں میں تین سو گیارہ افراد کو لاک ڈاؤن کیا گیا۔

اسی طرح ماڈل ٹاؤن کے پینتیس گھروں میں ایک سو اکہتر افراد، راجگڑھ کے اکیس گھروں کو سیل کیا گیا جبکہ دو سو اکتالیس افراد کو قرنطینہ کیا گیا۔ فرخ آباد شاہدرہ سینتیس گھروں کو لاک ڈاؤن کیا گیا جبکہ ایک سواناسی افراد کو قرنطینہ کیا گیا۔ حنیف پارک میں اکتالیس گھروں میں مقیم   196 افراد کو لاک ڈاؤن کیا گیا۔

سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کے تحت سیل کیے گئے تمام گھروں کے باہرپولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے لاک ڈاؤن کیے گئے گھروں کی تعداد ایک ہزار چونتیس تھی جبکہ تین ہزار تین سو نو افراد کو قرنطینہ کیے گئے۔