ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مولانا طارق جمیل کےحق میں اداکارعمران عباس کا دوٹوک پیغام

مولانا طارق جمیل کےحق میں اداکارعمران عباس کا دوٹوک پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)میڈیا بارے اپنے بیان میں معروف عالم دین مو لانا طارق جمیل نے کہا کہ میرا مقصد کسی مخصوص مرد ،عور ت ،شخص یا جنس کو ٹارگٹ کرنا نہیں تھا اس کا مقصد صرف اللہ کا قرب حاصل کرنے کی یاد دہانی کرانا تھا۔شوبز انڈسڑی کے فنکار بھی ان کے دفاع کے لئے میدان میں آگئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان کی کورونا وائرس کے متاثرین کی امداد کے لیے کی گئی احساس ٹیلی تھون میں معروف اسلامی مبلغ مولانا طارق جمیل کے میڈیا کے حوالے سے بیان پر سخت ردّعمل سامنے آیا تھا جس کے بعد انہوں نے مختلف میڈیا اینکر ز سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان کی وضاحت کی تھی اور دل آزاری کی صورت میں معافی بھی مانگی تھی۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا کہ حال ہی میں ان کی جانب سے دیے گئے بیان کا مقصد یہ تھا کہ ہم آج جس حالت میں ہیں اس کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔ یہ ایک عمومی ریمارکس تھے جن کا مقصد کسی مخصوص مرد ،عور ت ،شخص یا جنس کو ٹارگٹ کرنا نہیں تھا اس کا مقصد صرف اللہ کا قرب حاصل کرنے کی یاد دہانی کرانا تھا۔

شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار عمران عباس مولانا طارق جمیل کے دفاع کے لئے میدان میں آگئے، ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار نے کہا کہ مولانا طارق جمیل ہم آپ سے پیار کرتے ہیں۔آپ کو ان لوگوں سے معافی مانگنے یا انہیں وضاحت دینے کی ضرورت نہیں جو آپ کے پیغام کو غلط انداز میں پیش کررہے ہیں۔ اللہ آپ کا ساتھ دے۔ عمران عباس نے مولانا طارق جمیل کے ساتھ اپنی تصویر بھی ٹوئٹ کی۔

 علاوہ ازیں مولانا طارق جمیل مزید ٹو یٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد ہم سب کو یہ باور کرانا تھا کہ ہم روحانیت پر توجہ دیں اور خواہشات اور مادیت پرستی سے دور ہوں۔سالوں کی تعلیم کے دوران میں نے یہ سیکھا ہے کہ کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی ہمارے جملوں پر بے چینی محسوس کرے ان سے معذرت کرلینے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ و ہ ہر اس شخص سے معذرت چاہتے ہیں جسے نادانستہ طور پر تکلیف پہنچی۔اللہ ہماری نیک نیتوں کو قبول فرمائے اور کوتاہیوں پر بخش دے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer