سٹی 42: اظہر علی بھی رومان رئیس کے نقش قدم پر چل نکلے۔
فاسٹ بولر رومان رئیس کے بعد ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے سوشل میڈیا پر اپنی شرٹ اور بیٹ نیلام کرنے کا اعلان کر دیا۔قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ اپنی واحد ٹرپل سنچری والا بیٹ نیلام کریں گے، دِبئی میں 2016میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اس بیٹ سے 302 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔ چیمپئینز ٹڑافی 2017 کی اپنی فاتح شرٹ بھی نیلامی میں ہوگی۔
اظہر علی کا کہنا ہے کہ یہ بیٹ اور شرٹ میرے لیے بہت اہم ہے، میرے کیرئر کی بہترین یادیں ہیں لیکن کوشش کی ہے کہ ان کی نیلامی سے زیادہ سے زیادہ فنڈز اکٹھا ہو تاکہ اس رقم سے زیادہ کورونا متاثرین کی مدد کی جاسکے۔
I put 2 of my closest belongings on auction with base price of 1 million PKR each to support People suffering due to ongoing crisis. Auction starts now & will close on 11:59PM 05May20. To place bid, text/whatsapp on +923228485173, or msg on my twitter. pic.twitter.com/7BJviamP88
— Azhar Ali (@AzharAli_) April 28, 2020
واضح رہے اظہر علی اس سے پہلے وزیراعظم ریلیف فنڈز میں 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کرچکے ہیں، پی سی بی کی طرف سے جمع کردہ رقم میں بھی دوسروں کی طرح اپنا حصہ ڈالا۔ انفرادی طور پر بھی اس کارخیر میں جو ممکن ہو وہ کررہے ہیں۔
یاد رہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے لاک ڈائون کیا گیا ہے، لاک ڈائون کے دوران تعلیمی ادارے،سرکاری دفاتر،چھوٹے بڑے کاروبار، پبلک ٹرانسپورٹ ،ریلوے کا نظام سبھی بند ہیں ۔ایک اندازے کے مطابق لاکھوں ملازمین بیروزگار ہوچکے ہیں۔کھیلوں کے میدان ویران ہیں،پارکس ،سیاحتی مقامات سنسان پڑے ہیں،لاکھوں لوگوں کا روزگار چھن چکا ہے۔