زیر حراست ملزم نے سی آئی اے اہلکاروں پر گولیاں چلادیں

زیر حراست ملزم نے سی آئی اے اہلکاروں پر گولیاں چلادیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: سی آئی اے سول لائنز میں زیر حراست ملزم نے فائرنگ کر کے دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد کو زخمی کر دیا ۔ملزم ہتھکڑیوں سمیت تھانے سے فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق سی آئی اے سول لائنز پولیس نے چند روز قبل قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں میں ملوث ملزم آصف کو حراست میں لیا تھا ۔ملزم آصف سے سی آئی اے سینٹر میں تفتیش جاری تھی کہ ملزم نے تھانیدار سے پستول چھین کر اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ کے باعث دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

ملزم کی فائرنگ سے اصغر،ریاض ،سعید اورعلی رضا زخمی ہوئے جبکہ ملزم فائرنگ کر کے ہتھکڑیوں سمیت سی آئی اے سینٹر سے فرار ہو گیا۔انچارج سی آئی اے عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔


 واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے باوجود رمضان میں جرائم کی وارداتوں میں اضافے کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے، جنوری سے ابتک قتل کی 118 وارداتیں، 11 کو ڈکیتی مزاحمت پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ گزشتہ دنوں شاد باغ میں تاجر سے دس لاکھ، شاہدرہ میں نوجوان سے ڈیڑھ لاکھ، لیاقت آباد میں کیشیئر حافظ فاروق کو لوٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔لاہور میں لاک ڈاؤن کے دوران بھی سٹریٹ کریمنلز نے خوف پھیلائے رکھا، جگہ جگہ ناکوں کے باوجود ڈاکوؤں نے تقریباً ایک ماہ کے عرصے میں مزاحمت پرچار افراد کو قتل کر دیا۔

یاد رہے شادباغ کے علاقے بند روڈ میں نامعلوم افراد نے کار سوار پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے باعث کار میں سوارشہری موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کی شناخت ملک امان اللہ کے نام سے ہوئی ہے ۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، تاہم تفتیش جاری ہے جلد حقائق سامنے لے آئیں گے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer