ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھائی پر پابندی،کرکٹر کامران اکمل نے بھی اہم فیصلہ کرلیا

بھائی پر پابندی،کرکٹر کامران اکمل نے بھی اہم فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)عمر اکمل پر تین سال پابندی کا سن کر بھائی  کامران اکمل ششدر ہوگئے، انہوں نے پی سی بی کے فیصلے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ سن کر بہت حیرانی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹرعمر اکمل پربکیز سے رابطے چھپانے اورپاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی)کو اطلاع نہ کرنے کےالزامات ثابت ہو نے پر 3 سال کی پابندی عائد کی گئی، فیصلہ جسٹس فضل میراں چوہان نے سنایاتھا،عمر اکمل پر پابندی کا سن کر بھائی کامران اکمل بھی میدان میں آگئے، پی سی بی کے فیصلے پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمر پر 3 سال کی پابندی کا فیصلہ سن کر حیران ہوگیا ہوں، اسے بہت سخت سزا سنائی گئی ہے۔

 کرکٹر کامران اکمل کا کہناتھا کہ ماضی میں ایسی ہی خلاف ورزی پر کم سزاؤں کی مثالیں موجود ہیں لیکن سمجھ سے باہر ہے کہ عمر اکمل کو کیوں اتنی سخت سزا سنائی گئی۔ کامران اکمل کا کہنا تھا کہ  انصاف کے لئےہر پلیٹ فارم پر جائیں گے اور  اپیل کا حق ضرور استعمال کریں گے جس کیلئے تفصیلی فیصلے کے منتظر ہیں۔گزشتہ روز  پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی اور عمر اکمل اکیڈمی پیش ہوئے تھے پی سی بی کے  تفضل رضوی نے الزامات کی تفصیلات پیش کیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے  میچ فکسکنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں کرکٹر عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد  کی ہے۔20 فروری کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کر دیا تھا اور اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔اس معطلی کی وجہ سے عمر اکمل پاکستان سپر لیگ 5 میں بھی حصہ نہیں لے سکے تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer