اے ایس آئی جاں بحق

اے ایس آئی جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)لاہور کے علاقے شاہدرہ میں موٹرسائیکل اور ٹرک میں تصادم کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار اے ایس آئی جاں بحق ہو گیا۔ایدھی رضاکاروں نے اے ایس آئی ذوالفقار کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق زندگی ہے تو سب کچھ ہے لیکن تیز رفتاری اور آئے روز ٹریفک حادثات میں اضافے سے ایسے معلوم ہوتا ہے کے شہریوں کو ان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔بدلتے دور نے جہاں ہمیں بے شمار ایجادات کے حیرت انگیز نظارے دکھائے وہیں ہمیں سفر طے کرنے کے لئے جدید سواریوں جہاز، ٹرین، بس، کار اور موٹر سائیکل وغیرہ کا بھی تحفہ دیا جو کہ یقیناً ہمارے لیے بہت مُفید ہے کہ ان جدید سواریوں کے ذریعے سے ہم دِنوں کے سفر گھنٹوں اور گھنٹوں کے سفر منٹوں میں طے کرلیتے ہیں, مگر افسوس تیز رفتار  ڈرائیونگ کرنے والوں کے سبب آئے دن لوگ حادثات کا شکار ہوتے رہتے ہیں۔

. شاہدرہ  میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں تیزرفتاری کے باعث موٹر سائیکل اور ٹرک میں تصادم ہوا، حادثے میں موٹرسائیکل پرسوارپنجاب پولیس کا  اے ایس آئی ذوالفقار جاں بحق ہوگیا

حادثے کے بعد   ریسکیو ٹیم اور سکیورٹی جائے وقوعہ پر پہنچی،سڑک کوعارضی طور پر بند کرنے کے بعد کھول دیا۔ ایدھی رضاکاروں نے اے ایس آئی ذوالفقار کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سرگودھا سےمریض لاہور لانے والی ایمبولینس1122 تیز رفتاری کے باعث بابو صابو انٹر چینج کے قریب  ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔ جس سے 2 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں لیاقت اور جاوید شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو مردہ خانے میں جمع کرا دیا گیاجبکہ زخمیوں کو جناح ہسپتال علاج کے لیےمنتقل کر دیا گیا تھا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ لاہور داخلے کے قریب پیش آیا،ایک زخمی جو ریسکیو میں ای ایم ٹی ہے کی حالت تشویشناک تھی،ٹریفک حادثے میں مریض کے ساتھ آنے والے2 لواحقین جاں بحق  ہوئے جبکہ حادثےمیں ریسکیو اہلکار سمیت 7 افراد بھی زخمی ہو گئے تھے،ٹریفک حادثہ موٹروے ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔ آصف، محمود، اشتیاق اور یونس سمیت 7 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer