غوث الاعظم روڈ (زین مدنی )ٹی وی کی معروف ماڈل و اداکارہ عائزہ خان کی چند تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
Close- up
— Ayeza Khan (@Ayezakhan_ak) April 27, 2020
Photography @KashifQadri pic.twitter.com/95F5gZ1i2C
تفصیلات کے مطابق عائزہ خان نے لال رنگ کے کپڑوں میں ایک فوٹو شوٹ کروایا ہے اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس فوٹو شوٹ میں انہوں نے اسی رنگ کا ماسک بھی پہنا ہوا ہے جس پر ان کی وہ تصاویر سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہوئی ہیں، عائزہ خان جو ان دنوں کورونا وائرس کے تدارک کے لئے مختلف ٹی وی کمرشلز میں بھی نظر آرہی ہیں اب ان کے اس فوٹو شوٹ نے دھوم مچا دی ہے۔
A matching Mask.... Why not!!!
— Ayeza Khan (@Ayezakhan_ak) April 26, 2020
Wearing #AnsabJahangir
Styled by @AnilaMurtaza
Photography @KashifQadri #FashionTrends2020 ⚡ pic.twitter.com/N97DzvGQQs
کچھ روز قبل معروف اداکارہ عائزہ خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر دانش تیمور کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں، ان تصاویر میں اداکارہ نے لمبا سا فراک پہن رکھا تھا اور ساتھ ہی ہاتھ میں پتنگ بھی پکڑی تھی، تصاویر کے ساتھ عائزہ نے تحریر کیا تھا کہ یہ میری نجی ٹی وی کیلئے ریکارڈ کئے گئے ڈرامے کی لک ہے، اپنے شوہر دانش تیمور کی تصویر کے ساتھ عائزہ نے لکھا شاہجہان کی مہرو۔
16 جنوری کو عائزہ خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر چند خوبصورت تصاویر شیئر کی تھیں، جس میں عائزہ خان اپنے شوہر دانش کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹ رہی تھیں، تصاویر میں عائزہ اپنے شوہر دانش تیمور اور دونوں بچوں حورین اور رایان کے ساتھ بے حد خوش نظر آرہی تھیں جب کہ ان کے آس پاس گلاب کے پھول نظر آرہے تھے۔
یاد رہے کہ اداکارہ عائزہ خان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ چوتھی پاکستانی اداکارہ بن گئی ہیں جنہوں نے انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوورز کا سنگ میل عبور کیا ہے۔
واضح رہے عائزہ خان کے ڈرامے میرے پاس تم ہو نے بھی مقبولیت کے ریکارڈ توڑے اور اس ڈرامے کے بعد عائزہ خان نے جو بھی پراجیکٹ کیا وہ بے حد مقبول ہوا۔
معروف خوبصورت اداکارہ عائزہ خان کو اس ڈرامے پر پاکستان انٹرنیشنل سکریننگ ایوارڈ 2020ء کیلئے بہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے، اداکارہ نے اس حوالے سے انسٹا گرام پوسٹ میں نامزدگی پر شکریہ ادا کیا۔