الحمرا آرٹس کونسل میں سالانہ میوزک فیسٹا، طلبا کی شاندار پرفارمنس

الحمرا آرٹس کونسل میں سالانہ میوزک فیسٹا، طلبا کی شاندار پرفارمنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فضہ عمران(سٹی42) الحمرا ہال میں برٹش گرائمر سکول سسٹم کی جانب سے میوزک فیسٹا کا دوسرہ روز، طلبا و طالبات کی جانب سے خوبصورت پرفارمنس پیش کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سالانہ میوزک فیسٹا میں  سمن آباد، سبزازار اور ٹاؤن شپ  برانچ کے طلبا و طالبات نے پرفارمنس پیش کیں۔ تقریب کا آغاز پلے گروپ کی ننھے منے طلبا کی خوبصورت پرفارمنس سے کیا گیا۔سمن آباد برانچ کی ننھی طالبات نے مما میا پرفارمنس پیش کر کے خود داد سمیٹی۔ طلباء نےعلامہ اقبال کی شاعری رنگ ریزہ پر صوفی پرفارمنس پیش کر کے سماں باندھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:گلبرگ: سر سید کالج آف کمپیوٹر سائنس میں چوتھی پراجیکٹ نمائش کا انعقاد
 
ٹاؤن شپ برانچ کے طلبا کی جانب سے پیش کی جانے والی پرفارمنس توکجا من کجا نے خوب داد وصول کی۔ تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسرسکول سسٹم فیاض خان، پرنسل میڈم شازیہ سمیت اساتذہ اور والدین نے شرکت کی۔ایسی تقاریب کے انعقاد سے جہاں طلبا  کو تفریح کا موقع ملتا ہے وہیں اپنی صلاحیتوں کے لئے پلیٹ فارم بھی میسر آتا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer