ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورنج لائن ٹرین منصوبہ کیلئے مزید اڑھائی ارب کی قسط جاری

اورنج لائن ٹرین منصوبہ کیلئے مزید اڑھائی ارب کی قسط جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرنایاب: اورنج لائن میٹروٹرین منصوبہ پر کام کی رفتار میں تیزی ، ایگزم بینک چائنہ نے مزید 2 ارب  50کروڑ 80 لاکھ کی قسط جاری کردی ہے۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے لئے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے توسط سے چینی بنک ایگزم سے دو ارب پچاس کروڑ اسی لاکھ روپے کی قسط مانگی گئی تھی۔ ایگزم بنک کی جانب سے اورنج لائن منصوبے کے دوسری بڑی قسط جاری کردی گئی ہے۔

 پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے قسط ایل ڈی اے کو منتقل کردی گئی ہے۔ رواں ماہ ایل ڈی اے کو اس سے قبل ایک ارب بیس کروڑ روپے کی قسط بھی جاری کی جاچکی ہے۔ ایل ڈی اے اورنج لائن منصوبے کے چاروں پیکجز پر مکمل ہوجانے والے کاموں کی مد میں کنٹریکٹرز کو ادائیگیاں کرے گا۔