ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر معیاری انجکشن سپلائی کرنے والے گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار

غیر معیاری انجکشن سپلائی کرنے والے گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری :غیر معیاری انجکشن سپلائی کرنے والے گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ سائرہ میموریل ہسپتال انتظامیہ سمیت تین ملزمان نے ضمانتیں کرالیں۔

 ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انجکشن اسکینڈل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ملزمان نے فیصل ٹاؤن میں واقع سائرہ میموریل ہسپتال میں کینسر کیئر سنٹر بنا رکھا تھا جہاں انجکشن تیار کیے جاتے تھے۔ ملزمان کے اکاؤنٹنٹ خرم عزیز کوہسپتال سٹور سے حراست میں لیا گیا۔ایس ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا ملزمان اویسٹن کی وائل سے 83 خوارکیں تیار کرتے جن کو لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں سپلائی کرتے تھے ۔ملزم بلال رشید کو عارف والا جبکہ ملزم عاصم کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا گیا ۔ دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ہسپتال مالکان پولیس کی گرفت میں نہ آ سکے اور ڈاکٹرز سمیت تین ملزمان نے ضمانتیں حاصل کر لیں۔