ڈرائیونگ لائسنس کے روڈ ٹیسٹ اور ای سائنز کے حوالے سے ایس او پیز جاری

ڈرائیونگ لائسنس کے روڈ ٹیسٹ اور ای سائنز کے حوالے سے ایس او پیز جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : ڈرائیونگ لائسنس کے روڈ ٹیسٹ اور ای سائنز کے حوالے سے ایس او پیز جاری کردئے گئے، لائسنس کے تمام پراسس میں کسی صورت میں کیمرہ ریکارڈنگ بند نہیں ہوگی۔
 انچارج ای سائن ٹیسٹ اور روڈٹیسٹ کےتمام کوائف امیدوار سے لےکرٹی نمبر الاٹ کرےگا۔ایل ٹی وی،ایچ ٹی وی اورپی ایس وی کی صورت میں 50سال سے زائد امیدواران کا میڈیکل چیک کیا جائےگا۔کوائف کی تکمیل کےبعد ای ٹیسٹ اور ڈرائیونگ ٹیسٹ لیا جائےگا۔ٹیسٹ شروع کرنے سے قبل حاضری واٹس ایپ گروپ میں بھجوائی جائےگی۔ای ٹیسٹ کے آغاز سے قبل کیمروں کو چیک کیا جائے کہ کنٹرول روم سے منسلک ہیں۔

ای ٹیسٹ کے وقت کمرے میں کوئی بھی موجود نہیں ہوگا سوائے امیدوار کےاور ریکارڈنگ بھی کی جائے گی۔ای ٹیسٹ پاس کرنے کےلئے 60فیصد نمبرز حاصل کرناضروری ہیں۔ڈرائیونگ ٹیسٹ کے دوران امیدوار کا چہرہ اور شناختی کارڈ کیمرہ میں واضح ہونا چاہئے۔ڈرائیونگ ٹیسٹ لینے والا افسر امیدوارکے گاڑی میں بیٹھنے سے آخری پوائنٹ تک 12نکات چیک کرے گا۔پاس ہونے کی صورت میں حتمی پراسس کےلئے بھجوایا جائےگااور سٹیٹس ڈرائیونگ لائسنس مینجمنٹ سسٹم میں اندراج کرےگا۔