عابد چودھری : چور ڈاکوؤں نے لاہور پولیس کو چکرا دیا، 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی 577وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
پولیس کے مطابق چور شہر کے مختلف علاقوں میں16 گھروں سے لاکھوں مالیت کا سامان چرا کر فرار ہو گئے۔ ڈاکوؤں نے اسلحہ کے ذور پر مختلف مقامات سے 42افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے۔ اس کے علاوہ ڈاکوؤں نے جھپٹا مار کر88شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزارروپے اور موبائل فونز چھین لیے۔ ڈاکوؤں نے اسلحہ کے ذور پر4 مقامات سے شہریوں سے موٹرسائیکلیں اور نقدی چھین لی۔
واضح رہے کہ لاہور کے مختلف تھانوں میں 64موٹرسائیکلیں چوری، 6دیگر وہیکلزچوری اور متفرق چوری کی357وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔