زاہد چودھری :شیخ زید ہسپتال کے آؤٹ ڈور میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور مشینری خراب ہونے پرگرینڈ ہیلتھ الائنس کو احتجاج کرتے آج چوتھا روز ہے۔
تفصیلات کے مطابق او پی ڈی کی بندش سے مریض علاج نہ ملنے پر پریشانی سے دوچار ہیں۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز عملی 2 ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں۔ تنخواہ نہ ملنے پر معاشی مشکلات ناقابل برداشت ہوچکی ہیں۔ مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔