قیصر کھو کھر :محکمہ خزانہ نے بجٹ کی تیاری شروع کر دی،افسران و ملازمین کیلئے اگلے تین ماہ تک چھٹی بند ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ نے افسران اور ملازمین کی چھٹیاں بند کر دی ہیں۔
محکمہ خزانہ نے اگلے تین ماہ کے دوران بجٹ کی تیاری کے سلسلہ میں چھٹیاں بند کی ہیں، افسران و ملازمین کی چھٹیاں بند ہونے کے حوالے سے محکمہ خزانہ نےباقاعدہ آفس آرڈر جاری کر دیا ہے، اس عرصے کے دوران بجٹ کی تیاری کیلئے ملازمین کو ہر صورت دفتر میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔