ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فواد چودھری کیخلاف فرد جرم کی کارروائی 3 اکتوبر تک ملتوی

فواد چودھری کیخلاف فرد جرم کی کارروائی 3 اکتوبر تک ملتوی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیرفواد چودھری پر سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی ،اسلام آباد کی مقامی عدالت نے فواد چودھری کی استثنیٰ کی درخواست منظورکرتے ہوئے 3 اکتوبرکی تاریخ مقررکردی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے کیس کی سماعت کی۔

ملزم فواد چودھری عدالت پیش نہ ہوئے، اور ان کے وکیل قمرعنایت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی اور مؤقف پیش کیا کہ میرے مؤکل کی والدہ بیمار ہیں اور فواد چودھری کو لاہور جانا پڑا، جس کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔

 عدالت نے حاضری سے فواد چودھری کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے ہدایت کردی ہےاور فواد چودھری کیخلاف فرد جرم کی کارروائی 3 اکتوبر تک ملتوی کردی۔